10اگست کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، رپورٹ سامنے آگئی
میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا بورڈ نے بانی کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹر شامل تھے ۔ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف میڈیکل ٹیم کا حصہ تھے ۔ رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔
میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور انزائٹی لیول کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے بانی پی ٹی آئی کی بلڈ پریشر کی دوائی تبدیل کی تھی، ڈاکٹر فرقاد علی کی اڈیالہ جیل آمد کے بارے پارٹی لیڈر شپ اور فیملی آگاہ تھی۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments