قومی اسمبلی :وزیر اعظم کا بلاول ، اچکزئی سے مصافحہ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی ارکان کا کھڑے ہو کر شہبازشریف کا استقبال

قومی اسمبلی :وزیر اعظم کا بلاول ، اچکزئی  سے مصافحہ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی ارکان  کا کھڑے ہو کر شہبازشریف کا استقبال

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ، نامہ نگار )وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں پہنچے تو لیگی اور پیپلز پارٹی کے ممبران نے کھڑے ہوکران کا استقبال کیا۔

 وزیر اعظم نے بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر محموداچکزئی سے مصا فحہ کیا، انہوں نے ایوان میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے حوالے سے حکومتی اوراپوزیشن ممبران کی تقاریر کو سنا جب وہ ایوان میں پہنچے تو اس وقت اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اظہارخیال کر رہے تھے ،وزیر اعظم کی موجودگی میں کوئی نعرہ بازی نہیں ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...