آنکھ کے پچھلے حصے میں صفائی کا نیا نظام دریافت

آنکھ کے پچھلے حصے میں صفائی کا نیا نظام دریافت

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے آنکھ کے پچھلے حصے میں فاضل مادوں کے اخراج کا ایک نیا نظام دریافت کیا ہے ۔

 جس سے گلوکوما اور بینائی متاثر کرنے والی دیگر سنگین بیماریوں کے علاج کے نئے راستے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے محققین نے آنکھ میں نکاسی کے ایک ایسے راستے کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں پہلے معلوم نہیں تھا۔ یہ نظام آنکھ کے پچھلے حصے سے فاضل مادوں کو جسم کے لمفیٹِک نظام تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے ۔تحقیق کے مطابق اس نظام کو پوسٹیریئر آکیولر لمفیٹک آؤٹ فلو (پی او ایل او) پاتھ وے کا نام دیا گیا ہے ۔ لمفی نظام جسم میں فلوئیڈ کا توازن برقرار رکھنے ، فاضل مادوں کو خارج کرنے اور مدافعتی نظام کی معاونت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اب تک یہ واضح نہیں تھا کہ آنکھ کا یہ حساس حصہ ان مادوں کو کس طریقے سے خارج کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...