اسٹاک ایکسچینج : مندی کے بادل چھٹ گئے، 65 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج : مندی کے بادل چھٹ گئے، 65 ارب منافع

641.07 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 165,417 پر بند ساڑھے 58 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے پائے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں منفی اختتام کی لہر پانچویں روز ٹوٹ گئی۔ چار روز میں 100 انڈیکس 3800 پوائنٹس گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا،بعد ازاں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس دورانِ کاروبار دن کی کی کم ترین سطح 164,060.34 پوائنٹس پر آگیا۔بعدازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری سامنے آئی جس کے نتیجے میں دوپہر کے اوقات میں انڈیکس میں بتدریج بحالی ہوئی اور خریداروں کی پوزیشن مستحکم ہوتی گئی۔

کاروبار کے دوسرے حصے میں تیزی کی رفتار مزید بڑھ گئی اور انڈیکس سابقہ سطح سے اوپر جانے کے بعد دورانِ کاروبار دن کی بلند ترین سطح 165,629.35 پوائنٹس پر جاپہنچا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس تقریباً 1600 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 641.07 پوائنٹس کے اضافے سے 165,417 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازار میں ساڑھے 58 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 391 ارب روپے ہوگئی۔ ورلڈ کال ٹیلی کام 8 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار حصص کی خرید و فروخت کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہا۔ پاک ریفائنری کے 4 کروڑ 23 لاکھ حصص جبکہ سنرجیکو پاکستان کے 4 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...