کینیڈا اور کشف فاؤنڈیشن کی دس سالہ شراکت داری مکمل
16لاکھ سے زائد افراد مختلف سہولیات اور تربیتی پروگرامز سے مستفید
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے کینیڈا کے ہائی کمیشن اور کشف فاؤنڈیشن کی دس سالہ شراکت داری مکمل ہو گئی جس کے تحت ملک کے 63 اضلاع میں 16 لاکھ سے زائد افراد کو مختلف سہولیات اور تربیتی پروگراموں سے مستفید کیا گیا۔ کینیڈا کے ادارے برائے عالمی امور کی مالی معاونت سے جاری اس شراکت داری کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کی خواتین کیلئے مالی وسائل تک رسائی، صحت سے متعلق آگاہی اور خاندانی و سماجی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
حالیہ منصوبے کے تحت 14 لاکھ سے زائد خواتین کو مالی خواندگی، مالیاتی انتظام اور کاروباری ترقی کی تربیت فراہم کی گئی۔ پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں سماجی دھارے میں شامل کرنا خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔ کینیڈا کو کشف فاؤنڈیشن کی ان کوششوں کی معاونت پر فخر ہے جن کے ذریعے خواتین کیلئے معاشی مواقع پیدا کرنے اور سماجی شعور اجاگر کرنے میں مدد ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments