مسٹر امریکا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، رمیز ابراہیم کا گولڈ میڈل
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ایتھلیٹ رمیز ابراہیم نے مسٹر امریکا چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔۔
۔رمیز ابراہیم امریکا میں منعقد ہونے والی مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے ۔انہوں نے مقابلے میں 25 ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان مینز فزیک کیٹیگری میں ہونے والے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ججز نے رمیز ابراہیم کی جسمانی ساخت اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے چیمپئن شپ میں مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ پرو کیٹیگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا، جس سے ان کی کامیابی مزید نمایاں ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments