قومی اسمبلی میں تنقید کیلئے حبیب جالب منیر نیازی کے اشعار استعمال

قومی اسمبلی میں تنقید کیلئے حبیب جالب  منیر نیازی کے اشعار استعمال

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )قومی اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن ارکان خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی حمایت اور مخالفت میں دھواں دھار تقاریرسے ایک دوسرے کا حساب برابر کرتے رہے۔۔۔

حبیب جالب اور منیر نیازی کے اشعار کے ذریعے تنقیدکا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ،پی ٹی آئی کے علی امین خان نے حبیب جالب کی مشہور نظم اے چاند یہاں نہ نکلا کر پڑھی ،جس کے جواب میں احسن اقبال نے منیر نیازی کے اشعار، ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں،ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو،اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو،ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں سنائے ،ایوان میں سابق وزرا اعظم ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، نواز شریف،عمران خان،سابق صدر ضیا ء الحق کے تذکرے کئے جاتے رہے ،ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پرتکلف ناشتے سمیت کھانے کے مینوکابھی ذکر کیاگیا جبکہ میاں نوازشریف کی قید کے دوران پی ٹی آئی حکومت کے نارواسلوک کا بھی ذکرکیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...