جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے حلف لیا۔
سپریم کورٹ اسلام آباد میں حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب ہوئی۔ جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے برطانیہ کے نجی دورے پر روانگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments