فاروق ایچ نائیک کا ایک ہاتھ عدالت ، ایک ہاتھ پارلیمنٹ میں ہے :جسٹس مندوخیل
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں ٹیلی کمیونیکیشنز پر عائد ٹیکسز سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جسٹس جمال خان مندوخیل اور وکیل عزیر بھنڈاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا مائی لارڈ!میں نے احتجاجاً 27ویں آئینی ترمیم کو بہت عرصے تک پڑھا ہی نہیں تاہم اب اسے تھوڑا بہت دیکھا ہے ،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ایسی بات نہ کریں، فاروق ایچ نائیک بھی یہاں موجود ہیں،عزیر بھنڈاری نے جواب دیا فاروق ایچ نائیک ترمیم کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں شامل تھے ۔اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے دلچسپ ریمارکس دیے کہ فاروق ایچ نائیک کا ایک ہاتھ عدالت اور ایک ہاتھ پارلیمنٹ میں ہے ، انہیں دونوں اپنی طرف کھینچتے ہیں،مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments