دہشتگردی پرقابوپاکر نظام کے پی حکومت کے حوالے :طارق فضل

 دہشتگردی پرقابوپاکر نظام کے پی حکومت کے حوالے :طارق فضل

گورنر اختیارات کا مکمل کنٹرول لے چکے ، کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئے گی اپوزیشن سے بامقصدمذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں :وفاقی وزیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد نظام صوبائی حکومت  کے حوالے کردیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ، وزیراعظم نے خود اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ بیٹھیں بات کریں، بامقصد مذاکرات کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بامقصدبات چیت کرنا چاہتی ہے تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہوچکی ہے ، خیبر پختونخوا میں اب تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا جس کے لیے ایمرجنسی لگائی گئی تھی۔ خیبر پختونخوا سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے ، دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشتگردوں سے کلیئر کیا جائے گا، دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد صوبے کا نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ صوبے کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنا اور ترقیاتی کام کرنے کا روڈمیپ ہے ، گورنرکے پی صوبائی حکومت کے اختیارات کا مکمل کنٹرول لے چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئے گی۔ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ، امن کا قیام اور ترقی ہے ، خیبر پختونخوا میں ایسے علاقے ہیں جہاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...