آپ دہشتگردی ختم کرنے آئے یا پی ٹی آئی :شوکت یوسفزئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ دہشتگردی ختم کرنے کے نام پر آئے اور پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، آپ پی ٹی آئی ختم کرنے آئے ہیں یا دہشت گردی ختم کرنے ؟ پی ٹی آئی کے ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات تو پہلے بھی ہوئے تھے ، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں، الزام لگایا جاتاہے کہ پولیس کو فنڈز نہیں دئیے جاتے ، کے پی حکومت نے 2 فیصد بجٹ پولیس پر خرچ کیا۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مطالبہ تو ہمارا تھا، پُرامن احتجاج تو ہم کررہے تھے ، ہمارے مطالبات تو اپنی جگہ رہ گئے ، پی ٹی آئی دہشتگردی کو کسی صورت سپورٹ نہیں کرتی، ایمرجنسی لگا کر پوری جماعت کو کہنا کہ دہشتگردوں کی سپورٹر ہے ، بہت غلط ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments