مالدیپ صدر کی سپیکر سے ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال
دو طرفہ تجارت بڑھا کرباہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ،ایاز صادق
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کا دورہ کرنے والے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی و اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے مالدیپ کے صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سفارتکاری، تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے کر باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments