نرسنگ سکولز، کالجز کی عمارتیں بدلنے پر دوبارہ معائنہ لازمی قرار

نرسنگ سکولز، کالجز کی عمارتیں بدلنے پر دوبارہ معائنہ لازمی قرار

پیشگی منظوری کے بغیر عمارتیں بدلنے والے ادارے 15دن میں درخواستیں جمع کرائیں مقررہ مدت میں درخواست جمع نہ کرانے پر رجسٹریشن ہوگی،پاکستان نرسنگ کونسل

اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے پیشگی منظوری کے بغیر عمارت یا جگہ تبدیل کرنے والے نرسنگ سکولز و کالجز کو دوبارہ معائنہ کرانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے مطابق نئی عمارت یا جگہ کا نرسنگ سکولز و کالجز کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہونا لازمی ہے جس کی تصدیق کے لیے معائنہ کیا جائے گا۔کونسل کے مطابق جن رجسٹرڈ نرسنگ سکولز و کالجز نے پیشگی منظوری کے بغیر اپنی عمارت یا جگہ تبدیل کی ہے ، انہیں نئی عمارت یا جگہ کے دوبارہ معائنے کے لیے درخواست جمع کرانا ہوگی۔کونسل نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ فیس کے ساتھ 15 دن کے اندر درخواستیں جمع کرائیں۔ مقررہ مدت میں درخواست جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ نرسنگ سکولز و کالجز کی رجسٹریشن اور منظوری معطل کر دی جائے گی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...