بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن،9دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن،9دہشتگرد ہلاک

کچھی میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ، فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی،اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، نامہ نگار)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 9دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔ ضلع وڈھ میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ صوبے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے ۔صدر اور وزیراعظم نے کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر زرداری نے کہا دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا پاکستان کی سلامتی اور امن کو نقصان پہنچانے والے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...