مادورو کیس کے نگران امریکی جج 92 برس کی عمر میں چل بسے

مادورو کیس کے نگران امریکی  جج 92 برس کی عمر میں چل بسے

نیویارک (اے ایف پی)وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے خلاف مقدمے کی نگرانی کرنے والے امریکی وفاقی جج ایلوین ہیلر اسٹین 92 برس کی عمر میں چل بسے ۔

نیویارک کی سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے عہدیدار نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔ہیلر اسٹین امریکا کے معمر ترین وفاقی ججوں میں شمار ہوتے تھے اور مادورو کے خلاف منشیات سمگلنگ کے مقدمے کی سماعت کر رہے تھے ۔ ان کے طویل عدالتی کیریئر میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں سے متعلق دیوانی مقدمات بھی شامل تھے ۔ وہ ناانصافی پر مبنی سمجھوتوں کو مسترد کرنے کے حوالے سے معروف تھے ۔انہوں نے ٹرمپ کی نیویارک میں خفیہ ادائیگیوں کے مقدمے کو وفاقی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کی تھی۔ گزشتہ سال انہوں نے مبینہ وینزویلا گینگ ارکان کو عدالتی سماعت کے بغیر ملک بدر کرنے سے روک دیا تھا۔2015 میں انہوں نے عراق اور افغانستان میں زیرحراست افراد سے بدسلوکی کی تصاویر جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔ ہیلر اسٹین نے کولمبیا یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1957 سے 1960 تک امریکی فوج میں بطور وکیل خدمات انجام دیں۔ صدر بل کلنٹن نے انہیں 1998 میں وفاقی جج نامزد کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...