آئی سی سی رینکنگ میں بڑی تبدیلی، 2 نئے کھلاڑی نمبر ون

آئی سی سی رینکنگ میں بڑی تبدیلی، 2 نئے کھلاڑی نمبر ون

جنوبی افریقا کے جینسن کی ٹیسٹ ،بھارت کے شبھمن کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں جنوبی افریقا اور بھارت کے کھلاڑیوں نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے ۔جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بلے بازوں میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی دوسری اور بھارت کے ورات کوہلی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 بیٹرز میں شامل نہیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبرپر چلے گئے ۔دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ، پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنز لی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجہ بہتری کے بعد 6 ویں نمبرپر آگئے ۔بولرز میں حارث رؤف 9 درجہ تنزلی کے بعد 29 ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...