میری بائیوپک حقیقت پر مبنی نہیں تھی:میری کوم

میری بائیوپک حقیقت پر مبنی نہیں تھی:میری کوم

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی باکسر میری کوم نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں میری جدوجہد اور محنت کا صرف 10 فیصد حصہ دکھایا گیا۔۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے میری کوم نے کہا کہ میری زندگی کی اصل مشکلات اور جدوجہد کو سمجھنے کے لیے میری کتاب ان بریک ایبل پڑھنی چاہیے ، اب فلم کا دوسرا حصہ بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے کیریئر اور زندگی کی کہانی فلم اور کتاب میں پہلے ہی بیان کی جا چکی ہے ۔واضح رہے کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم میری کوم میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں میری کوم کے باکسنگ کیریئر اور کامیابیوں کو دکھایا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...