معاشی استحکام میں بہتری، جی ڈی پی نمو 3.7 فیصد ہوگئی

معاشی استحکام میں بہتری، جی ڈی پی نمو 3.7 فیصد ہوگئی

جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے ایک فیصد تک رہنے کا امکان ہے مہنگائی بتدریج ہدفی حد میں آنے کی توقع،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

کراچی(بزنس رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کیا۔ نووارد اکاؤنٹنگ اور فنانس پروفیشنل افراد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے 2024 ء سے اب تک پاکستان کی شاندار معاشی بحالی کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ شدید عالمی اور علاقائی دھچکوں کے باوجود ہماری معاشی اساس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اپنی سخت تعلیم کے دوران ملنے والی مہارت اور علم کو کام میں لائیں گے اور ان کی لگن، محنت اور عزم پاکستان کے مستقبل کا معاشی منظرنامہ تشکیل دے گی۔

گورنر جمیل احمد نے کہا کہ نمایاں رسدی دھچکوں کے باوجودہم نے معیشت پر اس کے اثرات کو محدود رکھا۔ مالی سال 26ء کے دوران مہنگائی ہماری ہدفی حد کے قریب رہی۔ اگرچہ یہ بڑھی ہے تاہم محتاط زری سختی کی معاونت سے توقع ہے کہ یہ بتدریج ہدفی حد میں آجائے گی۔ بیرونی کھاتہ بدستور مستحکم ہے جبکہ جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے صفر تا ایک فیصد رہنے کی توقع ہے ۔معاشی مبادیات میں اس بہتری اور معیشت میں جاری استحکام کو بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، ہمارے کثیر جہتی شراکت داروں کے ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی تسلیم کیا ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد قلیل مدتی اقدامات پر نہیں رکھی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...