چاندی 61، سونا 3500 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر کم

چاندی 61، سونا 3500 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 ،دس گرام 3 لاکھ 64 ہزار 914 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 4031 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 61 روپے کے اضافے سے 5854 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 276.77 روپے پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...