اسٹاک ایکسچینج : تیزی برقرار، ایک لاکھ 65 ہزار کی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج : تیزی برقرار، ایک لاکھ 65 ہزار کی حد بحال

1,269 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 165,736 پر بندہوا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار کی سطح پر بحال ہوگیا۔اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن114 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 329 ارب روپے ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ابتدا میں فروخت کا دباؤ رہا، تاہم دوپہر کے بعد انڈیکس میں بحالی آئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران کم ترین سطح 164,355.82 پوائنٹس اور بلند ترین سطح 166,100.33 پوائنٹس پر پہنچا۔صبح اور دوپہر کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس محدود دائرے میں کاروبار کرتا رہا لیکن سیشن کے آخری گھنٹوں میں تیزی آئی اور یہ دن کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔بعد ازاں انڈیکس میں کچھ کمی ہوئی، تاہم اس نے دوبارہ جزوی بحالی حاصل کی اور کاروبار کا اختتام اضافے کے ساتھ کیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1,269 پوائنٹس کے اضافے سے 165,736 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...