نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ نارتھ پنجاب نے جیت لی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نویں نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں نارتھ پنجاب نے 88 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔۔۔
خواتین کی 75 کلوگرام کیٹیگری میں اسلام آباد کی اقرا نصیب نے فائنل میں بلوچستان کی عائشہ خان کو شکست دی، 70کلوگرام کیٹیگری میں عائشہ دلشاد، 65 کلوگرام میں مریم شریف نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔مینز 90 کلوگرام کیٹیگری کا فائنل واپڈا کے محمد عاصم نے جیتا، 75 کلوگرام کیٹیگری اسامہ بٹ، 80 کلوگرام اورنگزیب شاہ، 105 کلوگرام کیٹیگری میں احمد چیمہ نے گولڈ میڈل جیتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments