بجلی کے جھٹکے پیدا کرنے والی مچھلی کی نئی قسم دریافت
دبئی (نیٹ نیوز)بحیرہ عرب کی گہرائیوں میں سائنسدانوں نے بجلی کے جھٹکے پیدا کرنیوالی مچھلی کی نئی قسم دریافت کر لی۔ماہرین کے مطابق یہ مچھلی بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی حصے میں پائی گئی ہے۔۔
جسے ’’ٹیٹرونارسی رامان مورتی‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ شمالی بحر ہند میں ٹیٹرونارسی نسل کی پہلی تصدیق شدہ دریافت ہے ۔نئی دریافت ہونیوالی مچھلی کی پشت گہری سیاہ یا بھورے رنگ کی ہے جبکہ اس کے جسم کی چوڑائی لمبائی سے زیادہ ہے ۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی اس کی منفرد خصوصیات کی تصدیق ہوئی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قسم کی مچھلیاں اپنے شکار کو بے حرکت کرنے اور دشمنوں سے بچنے کے لئے بجلی کے جھٹکے پیدا کرتی ہیں جو بعض اقسام میں 220 وولٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔اسے حیاتیاتی دنیا کو سمجھنے کیلئے اہم پیشرفت قراردیاگیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments