پاکستان کو ڈراموں کیلئے اپنا سٹریمنگ پلیٹ فارم بنانا چاہئے :ہمایوں سعید
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو عالمی سطح پر۔۔
متعارف کروانے کیلئے مقامی سٹریمنگ پلیٹ فارم کے قیام کی حمایت کرے ۔ہمایوں سعید نے ے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی منفرد شناخت ہے ، جس کی بنیاد ان کی کہانیوں، مکالموں اور اردو زبان کے مخصوص انداز پر ہے ۔پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سٹریمنگ پلیٹ فارمز خصوصاً نیٹ فلکس پر جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان کو صرف غیر ملکی پلیٹ فارمز پر انحصار کرنے کے بجائے اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم قائم کرنا چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments