بھارت: گائے ذبح کرنے کے الزام پر 3مسلمانوں کو عمر قید

بھارت: گائے ذبح کرنے کے  الزام پر 3مسلمانوں کو عمر قید

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست گجرات کی ایک سیشن عدالت نے مبینہ طور پر گائے کو ذبح کرنے کے الزام پر تین مسلمانوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔

 ایڈیشنل سیشن جج بی آر راجپوت نے احمد آباد کے رہائشی وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کو عمر قید کی سزا سنائی اورہر ایک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پولیس نے 22 اگست 2024 کو جملا گاؤں میں ایک گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہاں سے 277 کلو گائے کا گوشت برآمد ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...