مصطفی آباد:معمولی رنجش پر چار افراد کی فائرنگ سے مخالف قتل
مصطفی آباد (نامہ نگار )معمولی رنجش پر چار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، محلہ نیواں تھ کے رہائشی شفقت اور سجاد عرف ساگر کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ،
بعدازاں علاقہ معززین نے دونوں کے درمیان صلح کروادی ،گزشتہ روزساگر نے کسی بہانے فون کر کے شفقت کو دربار بلایااور راستے میں ساتھیوں کے ہمراہ گھیرکرپستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شفقت موقع پر ہلاک ہوگیا،پولیس نے مقتول کی بیوہ منزہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments