ایمان مزاری ، ہادی چٹھہ کو13،13 سال قید،4لاکھ جرمانہ

ایمان مزاری ، ہادی چٹھہ کو13،13 سال قید،4لاکھ جرمانہ

عدالت کی جانب سے دفعہ 382 بی کا فائدہ دینے پرملزمان 10 سال قید کاٹیں گے

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) نسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بیریئر ہٹانے اور کارسرکار مداخلت کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر تیرہ تیرہ سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا،تمام سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے علاوہ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے حتمی دلائل مکمل کیے ، دوران سماعت وکیل صفائی نے تحریری درخواست دی کہ جب تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہیں فیصلہ ملتوی کیا جائے ، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے دہشتگردی کی دفعہ میں 10، 10 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ،دفعہ 353 کے تحت 2، 2 سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانہ،دفعہ 186 کے تحت 1،1 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا،عدالت کیجانب سے ملزمان کو دفعہ 382 بی کا فائدہ دیا گیا اور اس فائدے کے باعث ملزمان 10 سال قید کی سزا کاٹیں گے ۔بعد ازاں عدالت نے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...