احسن خان کی گلوکاری میں بھی دھا ک بٹھادی ،مداح حیران
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار احسن خان نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے ذریعے بھی مداحوں کے دل جیت لئے ۔۔۔
۔امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران احسن خان نے اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ اپنے ڈرامے ’’آپ کی عزت‘‘کا مقبول اوریجنل ساؤنڈ ٹریک گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس اوریجنل ٹریک کا اصل ورژن گلوکار علی ظفر نے گایا ہے جب کہ اس کے بول حسن بادشاہ نے لکھے ہیں۔اداکار کی لائیو پرفارمنس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی آواز اور گلوکاری کی صلاحیتوں پر مختلف قسم کے تبصرے کرنے لگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments