سندر :ٹیوشن پڑھنے نکلی7سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی

سندر :ٹیوشن پڑھنے نکلی7سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی

مقدمہ درج ،بچی کے شور مچانے پر 65 سالہ ملزم فرار، پولیس نے پکڑ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر)سندر پولیس نے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 65 سالہ ملزم دوست محمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تو گلی میں موجود ملزم نے اسے بسکٹ دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اور ورغلا کر اپنے گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بچی  کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور اس کو  مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...