پاکستان میں خواتین آزادانہ زندگی نہیں گزارسکتیں:حنا الطاف

پاکستان میں خواتین آزادانہ زندگی نہیں گزارسکتیں:حنا الطاف

اہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر حنا الطاف نے پاکستان میں خواتین کو درپیش پابندیوں اور عدم تحفظ پر طنزیہ انداز میں اظہارِ خیال کیا ہے ۔۔

، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔برطانیہ سے واپسی پر حنا الطاف نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز کیا۔ویڈیو میں حنا الطاف کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں میرا آخری دن ہے اور کراچی واپس جانے سے قبل لندن میں آخری بار ناشتے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں کیونکہ اس کے بعد مجھے کراچی کی جیل میں واپس جانا ہے ۔پاکستان میں خواتین نہ آزادانہ زندگی گزار سکتی ہیں، نہ سکون سے سانس لے سکتی ہیں اور نہ ہی آزادی سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ خواتین کے لئے عوامی مقامات پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور پاکستان میں لڑکی ہونا گویا جرم بن گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...