واریکن کے 5شکار ،بنگلہ دیش 272رنز بناکر آل آؤٹ

واریکن کے 5شکار ،بنگلہ دیش 272رنز بناکر آل آؤٹ

واریکن کے 5شکار ،بنگلہ دیش 272رنز بناکر آل آؤٹ میر پور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے جواب میں 4وکٹوں پر 134رنز بنالئے

میرپور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے سپنر جومیل واریکن کی شاندار باؤلنگ نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا اور میر پورٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 272رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،واریکن نے 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پانچویں مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ ہے ،بنگلہ دیش کی آخری پانچ وکٹیں محض 19 رنز پر گریں ،شادمان اسلام نے 105رنز کی اننگز کھیلی ۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4وکٹوں پر 134رنز بنالئے جبکہ اسے بنگلہ دیش کی برتری ختم کرنے کیلئے 139رنز کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...