اسٹاک ایکسچینج :تیزی،انڈیکس مزید1456پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج :تیزی،انڈیکس مزید1456پوائنٹس بڑھ گیا

خریداری کا رجحان برقرار ،100انڈیکس 167,193.43پوائنٹس پر بند 499 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ،232میں اضافہ،232کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کارپوریٹ نتائج اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری میں مسلسل دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعرات کو بھرپور خریداری کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 167,500 پوائنٹس کی سطح کے قریب پہنچ گیا، تاہم دوپہر کے وقت اس میں کچھ کمی واقع ہوئی۔بعدازاں سہ پہر کے سیشن میں انڈیکس میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,456.68 پوائنٹس (0.88 فیصد)کے اضافے سے 167,193.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس پر حصص کے کاروباری حجم میں اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سیشن کے 578.12 ملین کے مقابلے میں 816.83 ملین حصص رہا۔حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 26.20 ارب روپے سے بڑھ کر 31.54 ارب روپے ہوگئی۔حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 184.01 ملین حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہی، جبکہ پرویز احمد کمپنی کے 81.15 ملین اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 46.83 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔مجموعی طور پر 499 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 232 میں کمی اور 35میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...