17 کروڑ سال قدیم سمندری ڈائنو سارکی باقیات دریافت
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں اتفاقی طور پر سیاحوں کے ہاتھوں دریافت ہونے والی ایک دیوہیکل سمندری ڈائنوسار کی باقیات پہلی بار نمائش کیلئے ۔۔
پیش کردی گئی ہیں۔17 کروڑ 40 لاکھ سال قبل سمندر میں رہنے والے 10 میٹر لمبے ایک دیوہیکل اِکتھیوسار کی فوسل شدہ ہڈیاں اتفاقیہ طور پر دریافت ہوئیں، یہ قدیم سمندری شکاری تھا۔بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے سیاح مشیل پلسارٹ اور کیرین کرسٹنز انگلینڈ کے علاقے ڈورسیٹ میں بریڈپورٹ کے قریب ساحل پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں چٹان کا ایک حصہ دکھائی دیا، جس میں سے ہڈیوں کے ٹکڑے باہر نکلے ہوئے تھے ۔دونوں سیاحوں نے قریب جا کر معائنہ کیا اور ہڈی کا ایک ٹکڑا نکال کر جانچ کیلئے ماہرین کے حوالے کردیا۔ یہ فوسل برطانیہ میں اب تک دریافت ہونے والی اپنی نوعیت کی سب سے کم عمر باقیات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments