پاک،بنگلہ دیش دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر زور

پاک،بنگلہ دیش دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر زور

تاجر بنگلہ دیش کا دورہ کریں ،ملٹی پل ویزے پر غور کیا جائیگا، ثاقب صداقت

کراچی(بزنس ڈیسک)بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کا دورہ کریں اور نمائشوں میں شرکت کریں۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ نہ صرف سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے انعقاد میں بھی مدد کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے ) کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔

وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے سینئر وائس چیئرمین شاہد بشیر، وائس چیئرمین محمد عامر بھٹی، سابق چیئرمین سلیم ولی محمد، سابق چیئرمین محمود سلام اور وقار احمد شامل تھے ۔ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پی سی ڈی ایم اے وفدکی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال کے ملٹی پل ویزے کے اجرا کے حوالے سے ضرور غور کریں گے اور پی سی ڈی ایم اے کی ویزا سفارشات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...