ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ، پاکستان کے 3 کپتان مدعو

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ، پاکستان کے 3 کپتان مدعو

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ، پاکستان کے 3 کپتان مدعو ظہیر عباس ،وسیم اکرم اور وقاریونس تقریبا ت میں شرکت کیلئے میلبورن جائینگے

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے 3 سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو مدعو کر لیا گیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدِمقابل ہوں گی، یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرے گا جبکہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔ دنیا کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پر دعوت دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوں گے ،جنہیں کرکٹ آسٹریلیا خصوصی سووینیئرز پیش کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...