روبوٹ کتوں کو 6گھنٹے سیر کرانے کا معاوضہ20 ڈالرمقرر

روبوٹ کتوں کو 6گھنٹے سیر کرانے کا معاوضہ20 ڈالرمقرر

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ نے روبوٹ کتوں کو سیر کرانے کیلئے انسانوں کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔۔

۔کمپنی کی جانب سے دئیے گئے اشتہار میں بتایا گیا کہ روبوٹ کتوں کو عوامی مقامات پر سیر کرانے کے لئے افراد درکار ہیں، منتخب افراد کو 4 سے 6 گھنٹے تک روبوٹ کتوں کو شہر کے عوامی مقامات پر گھمانا ہوگا جب کہ اس کام کا معاوضہ 20 ڈالر مقرر کیا گیا ہے ۔اشتہار میں امیدواروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تقریباً 33 پاؤنڈ وزنی آلات کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ اگر دورانِ سیر کوئی روبوٹ کتا خراب ہوجاتا ہے تو اسے اٹھا کر کمپنی کے پتے پر واپس لے جانا بھی ملازمت کا حصہ ہوگا۔کمپنی کا دفتر امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے ڈاگ پیچ محلے میں واقع ہے جہاں سے روبوٹ کتوں کو سیر کے لئے لے جایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...