شہری پرندے خواتین سے خوفزدہ ،قریب آنے پر اڑ جاتے
پیرس (سپورٹس ڈیسک)تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پارک میں بیٹھے پرندے مردوں کو تو قریب آنے دیتے ہیں لیکن خواتین کو دیکھتے ہی فوراً اُڑ جاتے ہیں۔۔۔
جرمنی، فرانس، پولینڈ، چیک ریپبلک اور سپین کے مختلف باغات میں اس حوالے سے پرندوں کی 37 اقسام کا جائزہ لیا گیا۔تجربے میں سامنے آیا کہ پرندے خواتین کے مقابلے میں مردوں کے تقریباً ایک میٹر زیادہ قریب پہنچ سکتے ہیں یعنی خواتین کے قریب آتے ہی پرندے جلد اُڑ جاتے ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ ،کیا پرندے خواتین کے چلنے کے انداز سے ڈرتے ہیں یا ان کی جسمانی ساخت میں کوئی فرق محسوس کرتے ہیں؟۔سائنس دان فی الحال اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں کرسکے ، تاہم ان کا خیال ہے کہ پرندے انسانوں کے چلنے پھرنے کے انداز اور جسمانی ساخت میں فرق محسوس کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments