میچ میں کھوئی شادی کی انگوٹھی خاتون کو واپس مل گئی
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا میں فٹبال میچ کے دوران شادی کی انگوٹھی کھو دینے والی خاتون کو انگوٹھی واپس مل گئی۔۔
یہ انگوٹھی 5 ستمبر کو اوہائیو یونیورسٹی کے خلاف فٹ بال سیزن کے افتتاحی میچ کے بعد نیبراسکا یونین کے قریب ملی تھی، اگلے روز اسے کیمپس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔انگوٹھی پر جم اور چیرل 6 ستمبر 1996 کے الفاظ کندہ تھے ۔ ڈسپیچ ڈائریکٹر سارہ ہائیک نے یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ اور مارکیٹنگ کے ساتھ مل کر انگوٹھی کے اصل مالک تک پہنچنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مقامی اخبار لنکن جرنل سٹار میں اس حوالے سے خبر شائع ہوئی۔ جو ایک خاتون کی نظر سے گزری اور اس نے انگوٹھی پہچان لی ،اس خاتون نے اپنی دوست انگوٹھی کی مالک چیرل فٹزجیرالڈ کو فون کرکے بتایا ،چیرل کا کہناتھاکہ انہیں احساس ہی نہیں ہو اکہ میچ میں انگوٹھی گم گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments