میسی ہارگئے ،رونالڈو کا 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار
میسی ہارگئے ،رونالڈو کا 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار بیلن ڈی اور کی سالگرہ پرخصوصی ایوارڈ بی او اے ٹی کیلئے شائقین نے ووٹنگ کی
لندن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ حریف لائنل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈکیلئے ان کے 2008 کے شاندار سیزن کو بیلن ڈی اور جیتنے والے تمام سیزنز میں بہترین قرار دیا گیا ہے جس میں رونالڈو نے 42گول کئے تھے ۔فرانس فٹبال کی جانب سے بیلن ڈی اور کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے خصوصی ایوارڈ ’’بی او اے ٹی‘‘کیلئے شائقین نے ووٹنگ کی جس میں رونالڈو پہلے نمبر پر رہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ایک یورو فیس مقرر تھی اور شائقین متعدد بار ووٹ دے سکتے تھے ۔ارجنٹائن کے لائنل میسی 2012 کے سیزن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں ریکارڈ 91 گول کئے تھے جبکہ رونالڈو کا 2017 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ سیزن تیسرے نمبر پر آیاتاہم ووٹنگ کے اس طریقہ کار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ زیادہ رقم خرچ کرکے زیادہ ووٹ ڈالنا ممکن تھا۔منتظمین کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد نے ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments