حمیرا ارشدسعودی عرب پہنچ گئیں دمام، ریاض اور جدہ میں شو کریں گی

 حمیرا ارشدسعودی عرب پہنچ گئیں  دمام، ریاض اور جدہ میں شو کریں گی

جدہ (شوبز ڈیسک)گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں ہیں جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں ان سمیت ذیشان روکھڑی اور۔۔

 دیگر پاکستانی فنکاروں کے میوزیکل پروگرام ہوں گے ۔دمام آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب کھینچ لائی ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے گہری محبت اور وابستگی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے ، سب کو چاہئے کہ اپنے اچھے کردار اور روئیے سے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...