پاکستان اور ایران میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ
پاکستان اور ایران میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ سین محسن گیلانی اور مہدی تاج نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ایران کے درمیان فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم معاہدہ طے پا گیا۔صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے ، معاہدے کے تحت نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور تکنیکی عملے کے تبادلوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے تربیتی کیمپس اور کوچنگ ایجوکیشن پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال میچز کے انعقاد کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ، ایران کے یوتھ فٹبال اور فٹسال کے تجربے سے پاکستان استفادہ کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments