ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کااسلامی بینکاری کا آغاز

ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کااسلامی بینکاری کا آغاز

لائسنس کی منظوری،تیمرگرہ میں پہلی اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح کیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے اپنے اسلامی بینکاری آپریشنز کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اسلامک بینکنگ لائسنس کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے شہر تیمرگرہ میں بینک کی پہلی اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح کیا گیا جو صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق مالی سہولتوں کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔اسلامی بینکنگ آپریشنز کے ذریعے بینک مائیکرو انٹرپرینورز ، کاشت کاروں اورکمیونٹیز کو شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سہولیات فراہم کرے گا جو اسلامی اصولوں کے تحت بینکاری خدمات کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر خان نے کہا کہ اسلامی بینکنگ برانچ کا آغاز بینک کے اس سفر میں اہم سنگِ میل ہے جس کا مقصد عوام کو زیادہ جامع اور ان کی ضروریات کے مطابق مالیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے، تیمرگرہ میں پہلی اسلامی بینکاری برانچ کا قیام درست سمت میں اہم قدم ہے خصوصاً ان افراد کیلئے جنہیں ان سہولتوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...