برطانیہ نے 3جوہری آبدوزیں سمندر میں تعینات کردیں

برطانیہ نے 3جوہری آبدوزیں  سمندر میں تعینات کردیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے گزشتہ 5 سالوں میں پہلی بار اپنی 4 میں سے 3 جوہری ڈیٹرنٹ آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں تعینات کر دیا۔

ایک آبدوز جوہری وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہے ۔رائل نیوی پر نظر رکھنے والے آزاد ادارے ’’نیوی لک آؤٹ‘‘ کا کہنا ہے کہ 1969 سے لے کر اب تک بیلسٹک میزائلوں سے لیس کم از کم ایک آبدوز بغیر کسی وقفے کے مسلسل سمندر میں موجود رہتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...