امریکی جوہری مشق ’’قیامت کا طیارہ ‘‘فضا میں متحرک

 امریکی جوہری مشق ’’قیامت کا طیارہ ‘‘فضا میں متحرک

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز )امریکا نے اپنی جوہری افواج کی تیاری جانچنے کیلئے سالانہ فوجی مشق ’’گلوبل تھنڈر 27‘‘شروع کر دی ہے ،

 جس میں سٹریٹجک بمبار طیاروں اور جوہری جنگ کی صورت میں اعلیٰ قیادت سے رابطہ برقرار رکھنے والے خصوصی طیاروں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی 52 بمبار اور ای 6 بی مرکری طیارے مختلف مقامات پر پرواز کرتے دیکھے گئے ۔ ای 6 بی کو ’’قیامت کا طیارہ‘‘ کہا جاتا ہے ، کیونکہ یہ زمینی مواصلاتی نظام تباہ ہونے کی صورت میں بھی امریکی قیادت کے احکامات جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔امریکی سٹریٹجک کمانڈ کے مطابق مشق کا مقصد جوہری افواج کی تیاری، کمانڈ اور مواصلاتی نظام کی صلاحیت جانچنا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشق کسی مخصوص ملک یا موجودہ عالمی صورتحال کے جواب میں نہیں کی جا رہی، تاہم طیاروں کی پروازوں کو فوری جوہری جنگ کے خطرے کا ثبوت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...