وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس :پرویز خٹک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے ، بی آر ٹی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے اٹھاؤں گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پر کرپشن الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، بی آر ٹی پشاور پر کرپشن کے الزاماتبے بنیاد ہیں ،بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا کوئی کیس نیب میں نہیں تھا، اعتراضات کرپشن سے متعلق نہیں بلکہ تکنیکی ڈیزائن کے بارے میں تھے ،سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق تکنیکی اعتراضات دور کیے جا چکے ہیں، نیب میں بی آر ٹی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے ، پشاور ہائیکورٹ میں بھی بی آر ٹی سے متعلق کیس ختم ہوچکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments