پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید مہلت مانگ لی

پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت نے  جماعت اسلامی سے مزید مہلت مانگ لی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مزید مہلت طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وفاقی وزرا نے لیاقت بلوچ سے درخواست کی کہ ایک غیر ملکی وفد کی آمد کے باعث انہیں کچھ وقت دیا جائے ۔ لیاقت بلوچ نے حکومتی وزرا کی درخواست سے جماعت اسلامی کی قیادت کو آگاہ کیا، جس کے بعد جماعت اسلامی نے حکومت کو مزید مہلت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق اپنا حتمی مسودہ حکومتی حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔ اب حکومت کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی اپنی آئندہ حکمت عملی طے کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...