ریلیف کے لئے عدلیہ سے رجوع کی تیاری،بشریٰ کے3وکالت ناموں پر دستخط

ریلیف  کے  لئے  عدلیہ  سے رجوع  کی تیاری،بشریٰ  کے3وکالت ناموں  پر  دستخط

بیرسٹر سلمان نے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے تین وکالت نامے دستخط کروائے تھے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست میں ناکامی کے بعد لیگل ٹیم نے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی

راولپنڈی (احمد بھٹی) سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست میں ناکامی کے بعد ریلیف کے لئے دوبارہ عدلیہ سے رجوع کرنے کی حکمت عملی طے کر لی،وکالت نامے دستخط کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ بشری ٰبی بی نے جمعہ کی دوپہر اڈیالہ جیل سے تین وکالت نامے دستخط کئے اور لیگل ٹیم نے وصول کر لئے ۔ قبل ازیں بیرسٹر سلمان صفدر نے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے تین وکالت نامے دستخط کروائے تھے ۔ جمعہ کو بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم کے اسسٹنٹ نے اڈیالہ جیل حکام سے وکالت نامے وصول کئے ۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بانی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے سزائوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر پٹیشن دائر کرنے کے لئے کروائے گئے ہیں ۔ لیگل ٹیم نے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی ہے ۔بشریٰ بی بی کو 17 جنوری 2025 کو القادر ٹرسٹ 190 ملین ریفرنس میں سات سال سزا ہوئی تھی جبکہ توشہ خانہ ٹو میں 20 جنوری 2026 کو چودہ سال قید ہوئی تھی ،دونوں سزائوں کے سنائے جانے والے دن سے قید ہیں،جبکہ دونوں بانی اور بشریٰ بی بی کا عرصہ حوالات جوڈیشل ریمانڈ کا عرصہ بھی بطور قیدی سزائوں میں شامل کرنے کا نکتہ بھی پٹیشن کا حصہ ہو گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا کی قید تنہائی کیخلاف دائر درخواست جو بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے ڈائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے دونوں میاں بیوی کے قید تنہائی کو ختم کرنے اور ان کے ملاقاتوں میڈیکل اور باقی امور کے حوالے سے بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...