پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 90روزمیں نئے انتخابات کرانے ،ایڈہاک کمٹی بنانے کا حکم

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 24 اکتوبر 2025 کے انتخابات غیر قانونی قرار دے دئیے اور فیڈریشن کے 90 روز میں نئے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ الیکشن کمیشن نوٹیفائی کر کے اپنے آئین کے رول 17 کے مطابق نئے انتخابات کرائے اور انتخابی شیڈول کے اعلان سے نتائج کے اعلان تک کا تمام عمل 90 دن میں مکمل کیا جائے ۔عدالت نے انتخابی عمل مکمل ہونے تک وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔ایڈہاک کمیٹی میں ڈائریکٹر نیشنل سپورٹس فیڈریشنز اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو بطور ممبر شامل کیا جائے جبکہ پنجاب، کے پی، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی ایڈہاک کمیٹی میں شامل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...