ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ ،پاکستان مینز ٹائٹل کا فاتح

ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ ،پاکستان مینز ٹائٹل کا فاتح

فائنل میں جنوبی کوریا کو مات ،ویمنز ٹائٹل ہانگ کانگ چائنہ نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) 23 ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026 میں مینز ٹائٹل پاکستان نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا،پاکستان نے مینز فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو جبکہ ویمنز فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن ملائیشیا کی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا۔مینز فائنل میں پاکستان نے 2-0سے کامیابی حاصل کی ،نور زمان نے جیونگمن ریو کو 3-0جبکہ عاصم خان نے سیوجن اوہ کو 3-0 سے ہرا دیا۔ملائیشیا اور ہانگ کی ٹیموں نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ ایران نے پانچویں اور ازبکستان کی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ نے ملائیشیاکو 2-1سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ،ایران اور جنوبی کوریاکی ٹیمیں برانز میڈل کی حق دار بنیں جبکہ پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...