امید ہے سری لنکا کیخلاف 5آؤٹ کروں گا :محمد عباس

امید ہے سری لنکا کیخلاف 5آؤٹ کروں گا :محمد عباس

فارم کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی، پاکستان میں بڑی پرفارمنس ڈیو ٹیم میں کافی نوجوان پلیئرز ہیں اپنا تجربہ ان کیساتھ شیئر کروں گا:پریس کانفرنس

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف امید ہے 5 آؤٹ کروں گا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ فارم لگی ہے تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی، پاکستان میں بڑی پرفارمنس ڈیو ہے ۔ان کاکہناتھاکہ ٹیم میں کافی نوجوان پلیئرز ہیں اپنا تجربہ ان کے ساتھ شیئر کروں گا، پنڈی کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کو مدد کرتی ہے ،اس صورتحال سے ملنے والی مدد کو بہترین کارکردگی میں تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا اور ٹیم کی فتح کا باعث بنوں گا ۔محمد عباس کا کہناتھاکہ میدان میں جیت کیلئے ہی اترتے ہیں تاہم مقابلے میں بہترکارکردگی ہی فتح دلاتی ہے ،ٹیم کے نوجوان کھلاڑی سرمایہ ہیں ،اپنا تجربہ انہیں منتقل کرکے انہیں نکھارنے اور مضبوط بنانے کا کام کروں گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...