بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کا ٹیسٹ  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 شامی نے 13سال میں 64 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71 کی اوسط سے مجموعی طور پر 229 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے پیغام میں شامی نے کہا کہ 13 سالہ سفر میں انہیں کئی اتار چڑھاؤ، انجریز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہر مرتبہ ہمت کے ساتھ واپسی کی۔ انہوں نے اپنے کوچز، ٹرینرز، فزیوتھراپسٹس اور مداحوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔محمد شامی نے واضح کیا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ، آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔ان کا آخری ٹیسٹ میچ 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل تھا جبکہ انہوں نے آخری مرتبہ مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...